ہوتا یہ ہے کہ بچپن اور لڑکپن میں تو بہت سے والدین بچوں کی تربیت کے تحت کسی قدر سنجیدہ ہوتے ہیں لیکن بچے جب بلوغت کو پہنچ جاتے ہیں تو بیشتر والدین اس غلط فہمی کا شکار ہوجاتے ہیں کہ اب وہ اپنی تمام تر تربیتی ذمہ داریوں سے فارغ ہوگئے اور ان کے بالغ بچے اپنی زندگی اپنے بل بوتے پر گزارنے کے قابل ہوگئے۔ جب کہ سچی بات یہ ہے کہ اولاد کے بالغ ہوجانے پر والدین کی ذمہ داریاں مکمل طور پر ختم نہیں ہوتی ہیں۔ والدین کا رول بچوں کی عمر کے ساتھ تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ کبھی بچوں کے نجی کام خود کرنا اور کبھی انھیں اپنے کام خود کرنے کی تعلیم دینا، ایک طرف ذہنی و جسمانی صحت کا خیال رکھنا، د